ﷺﷺﷺ۔ ﷺﷺﷺ۔ ﷺﷺﷺ ﷺﷺﷺ۔ ﷺﷺﷺ۔ حضرت بہزاد لکھنوی(1974-1895) کی غزلیں اور نعتیں انہیں اُردو ادب میں ایک منفرد مقام عطا کرتی ہیں۔ان کی شاعری میں جذبات و احساسات بھرپور پائے جاتے ہیں۔ آپ کو اُردو دنیا میں عاشق رسول ؐ سے یاد کیا جاتا ہے۔ بہزاد لکھنویؒ کی مشہور نعتیں مدینے کو جائیں، یہ جی چاہتا ہے مقدّر بنائیں، یہ جی چاہتا ہے مدینے کے آقا ؐ، دوعالم کے مولاؐ تیرے پاس آئیں، یہ جی چاہتا ہے جہاں دونوں عالم ہیں محوِ تمنّا وہاں سَر جُھکائیں، یہ جی چاہتا ہے محمدؐ کی باتیں، محمدؐ کی سیرت سُنیں اور سُنائیں، یہ جی چاہتا ہے دِلوں سے جو نکلیں دیارِ نبیؐ میں سُنیں وہ صدائیں، یہ جی چاہتا ہے پہنچ جائیں بہزاد ؔجب ہم مدینے خود کو نہ پائیں، یہ جی چاہتا ہے ٭٭٭٭٭ ﷺﷺﷺ۔ ﷺﷺﷺ۔ ﷺﷺﷺ ﷺﷺﷺ۔ ﷺﷺﷺ۔ ہم مدینے سے اللہ کیوں آگئے قلبِ حیراں کی تسکیں وہیں رہ گئی دل وہیں رہ گیا، جاں وہیں رہ گئی خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی اللہ اللہ وہاں کا درود و سلام اللہ اللہ وہاں کا سجود و قیام اللہ اللہ وہاں کا وہ کیفِ دوام وہ صلوٰۃِ سکوں آفریں رہ گئی جس جگہ سجدہ ریزی کی لذّت ملی جس جگہ ...